Brailvi Books

نماز جنازہ کا طریقہ
1 - 19
 اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
نمازِ جنازہ کا طریقہ (حنفی)
شیطٰن لاکھ روکے یہ رِسالہ(21صَفْحات) مکمَّل پڑھ لیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ
اِس کے فوائد خود ہی دیکھ لیں گے۔
دُرُود شریف کی فضیلت
	رَحمتِ عالمیان، محبوبِ رَحمن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ بَرَکت نشان ہے:جو مجھ پر ایک بار دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تَعَالٰیاُس کے لئے ایک قِیراط اَجر لکھتا ہے اور قِیراط اُحُد پہاڑ جتنا ہے۔   (مُصَنَّف عَبْد الرَّزّاق ج۱ص۳۹ حدیث ۱۵۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ولی کے جنازہ میں شرکت کی بَرَکت
    ایک شخص حضرتِ سیِّدُنا سَرِی سَقَطی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیکے جنازہ میں شریک ہوا۔ رات کو خواب میں حضرت سیِّدُنا  سَرِی سَقَطی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی کی زیارت ہوئی تو پوچھا: مَا فَعَلَ اللّٰہُ بِکَ؟ یعنی اللہ     عَزَّوَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا معامَلہ فرمایا؟جواب دیا : اللہ     عَزَّوَجَلَّ نے میری اور میرے جنازے میں شریک ہوکرنَمازِجنازہ پڑھنے والوں کی مغفرت فرما دی۔ اُس نے